لاہور: ٹی ٹوئنٹی سیریز کےپانچواں میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے میچ میں انگلینڈ کےکپتان معین علی نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی۔ واضح رہے کہ انگلینڈ پاکستان سیریز 2-2 سے برابر ہے۔
قومی کرکٹ ٹیم آج اپنا 201 واں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیل رہی ہے۔قومی ٹیم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کی ڈبل سنچری مکمل کرنے والی پہلی ٹیم ہے۔