لاہور(اُمت نیوز)انگلینڈ کے خلاف پانچویں ٹی ٹوئنٹی میچ میں کامیابی پر کپتان بابر اعظم نے ٹیم کی تعریف کی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بابر اعظم نے لکھا کہ سو فیصد کارکردگی دکھانے پر مجھے ٹیم پر فخر ہے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ رضوان نے ہمیشہ کی طرح شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا، عامر جمال نے بھی اعصاب پر قابو پاکر اچھی کارکردگی دکھائی
قبل ازیں میچ کے بعد پریس کانفرنس میں کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ محمد رضوان اچھی اننگز لے کر چلے، عامر جمال نے ڈیبیو پر بہترین بولنگ کی۔
دوسری جانب انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان معین علی نے کہا کہ میچ بہت اچھا ہوا لیکن شکست پر مایوسی ہوئی۔