اسلام آباد:نیپرا نے کے الیکٹرک کی درخواست پر صارفین کیلیے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 4 روپے 87 پیسے کمی کی منظوری دیدی۔
نیشنل پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں کے الیکٹرک کے فیول ایڈجسمنٹ سماعت کرتے ہوئے چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی نے کے الیکٹرک صارفین کو7 ارب روپے سے زائد کا ریلیف فراہم کردیا۔
کے الیکٹرک کی جانب سے اگست کی فیول ایڈجسمنٹ میں 4 روپے 21 پیسے فی یونٹ بجلی سستی کرنے کی تجویزدی گئی تھی تاہم نیپرا نے کے الیکٹرک کےلیے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 4 روپے 87 پیسے کمی کی منظوری دیدی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos