پشاور، نا معلوم ملزمان کا پولیس اسٹیشن پر دستی بم حملہ

پشاور(اُمت نیوز)پشاور کے علاقے ریگی ماڈل ٹاؤن میں نامعلوم ملزمان پولیس اسٹیشن پر فائرنگ اور دستی حملے کرنے کے بعد فرار ہوگئے۔
ڈی ایس پی ریگی کا کہنا ہے کہ ملزمان اور پولیس میں 15 منٹ تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا ہے، ملزمان کی تلاش کا عمل جاری ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ملزمان نے جاتے ہوئے دستی بم پھینکا جو تھانے سے باہر گرا، حملے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
پولیس اسٹیشن پر فائرنگ اور دستی بم حملے کے بعد ایس ایس پی آپریشن کی سربراہی میں علاقے میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔