اسلام آباد( اُمت نیوز)پاکستان میں چینی سفیر نونگ رنگ کا کہنا ہےکہ پاک چین تعاون پر تنقید کرنے والے ملک مشکل کی گھڑی میں پاکستان کی عملی مدد کریں ۔
پاکستان میں سیلاب کے بعد چین نے اب تک تقریباً 90 ملین ڈالر امداد دی ہے۔ اعلان کردہ امداد پاکستان کو ملنے والی سب سے بڑی امداد ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مشکل کی اس گھڑی میں چین پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے، پاک چین تعاون پر تنقید کرنے والے ملک مشکل کی گھڑی میں پاکستان کی عملی مدد کریں۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکا کو مشورہ دیا کہ پاک چین تعاون پربلاوجہ تنقید کے بجائے امریکا پاکستانی عوام کی حقیقی معنوں میں مدد کرے۔