خواجہ آصف کیخلاف ہرجانہ کیس: عمران خان پرایک بار پھرجرمانہ عائد

 5ہزار روپے جرمانہ خواجہ آصف کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانے کے کیس میں التواء مانگنے پر عائد کیا گیا

               
October 1, 2022 · قومی

اسلام آباد: عمران خان پر خواجہ آصف کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانے کے کیس میں التواء مانگنے پر ایک بار پھر 5 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا۔

ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد عدنان خان نے عمران خان کے ہرجانہ کے دعوی کی سماعت کی۔ عمران خان کی جانب سے دائر التواء کی درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ عمران خان میٹنگ میں شرکت کے باعث پیش نہیں ہو سکتے، مرکزی وکیل بیرون ملک ہیں پیش نہیں ہو سکتے۔
عدالت نے عمران خان کی سماعت ملتوی کرنے کی استدعا پانچ ہزار روپے جرمانے کے ساتھ منظور کرلی۔ عمران خان کے بیان پر خواجہ آصف کے وکلاء کی جرح 22 اکتوبر تک موخر کر دی۔ خیال رہے گزشتہ سماعت پر بھی عمران خان التواء کی درخواست پر جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔