کراچی: نیب کومطلوب کے ڈی اے کے دو اعلیٰ افسر ملک سے فرار ہوگئے۔ احتساب عدالت نے سابق ڈی جی کے ڈی اے ناصر عباس کے خلاف ریفرنس کے سماعت کی۔
نیب کی جانب سے سماعت میں اہم انکشاف سامنے آئے۔ نیب کی رپورٹ میں بتایا کہ کہ سابق ڈی جی کے ڈی اے ناصر عباس اور سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے ڈی اے جاوید ملک ملک سے فرار ہوگئے، نیب کی رپورٹ پر عدالت نے دونوں ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیئے۔
نیب کی جانب سے دونوں ملزمان کی ٹریول ہسٹری بھی پیش کردی گئی جس میں بتایا گیا کہ دونوں ملزمان جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے کینیڈا فرار ہوئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملزم ناصر عباس کے خلاف 4 ریفرنس دائر زیرسماعت ہیں۔ ملزم ناصر عباس اور جاوید ملک ضمانت پررہا تھا۔ ان ملزمان پراختیارات کے ناجائز استعمال سمیت متعدد الزامات ہیں۔