مریم نواز کی تصویر فوٹو شاپ کرنے پرمریم اورنگ زیب کا ردعمل

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان نے ثابت کیا وہ عورتوں کی توہین اور تحقیر کرتے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے شیریں مزاری کی طرف سے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی عمران خان کے ساتھ فوٹو شاپ تصویر لگانے پر کہا کہ مریم نواز کی عمران خان کے بارے میں رائے بالکل درست ہے۔

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہمیں یہ معذرت خواہانہ عذر بیان کرنا پڑتا ہے کہ ایک ایسے شخص کا نام مجبوراً لینا پڑتا ہے جو خواتین کو کم ترمخلوق سمجھنے کی ذہنی بیماری میں مبتلا ہے اور ہر روز کم ظرفی کے ایک نئے پاتال میں اتر جاتا ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان نے ہر بار یہی ثابت کیا کہ وہ عورتوں کی توہین اور تحقیر کرتے ہیں۔ اُن کی عزت واحترام سے نابلد ہے اور خواتین کو محض اشیا سمجھ کر بدکلامی ہی نہیں بلکہ ہراساں بھی کرتے ہیں۔ انہوں نے اپنی جماعت اور حامیوں میں یہی بیمار ذہنیت پھیلائی اور اُس کی حوصلہ افزائی کی۔

واضع رہے یہ عمران خان کی کتے کو کھانا دیتے ہوئے اصل تصویر ہے جسے ٹیمپرڈ کرکے کتے کی جگہ مریم نواز کو دکھایا گیا ہے جس پر مریم اورنگزیب نے رد عمل ظاہرکیا جبکہ اس سے قبل شیریں مزاری تصویر شیئر کرنے پر مریم نواز سے معافی مانگ چکی ہیں۔Image