خاتون کو بلیک میل کرنے والا ملزم صوابی سے گرفتار

v

ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو جنسی طور پر ہراساں اور بلیک میل کرنے میں ملوث ملزم گرفتار کر لیا۔

سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے تحقیقات کیلئے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزم زاہد کو صوابی سے گرفتار کیا۔

ملزم شکایت کنندہ کو بلیک میل اور جنسی طور پر ہراساں کرنے میں ملوث تھا۔اور خاتون کو سوشل میڈیا پر لائیو غیر اخلاقی حرکات کرنے کے لئے بلیک میل کر رہا تھا۔

ایف آئی اے کی ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم کے موبائل فون سے متعدد واٹس ایپ اور فیس بک اکاونٹس کے علاوہ  دھمکی آمیز پیغامات اور قابل اعتراض مواد بھی  برآمد کرلیا گیاہے ۔ ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔ اس سلسلے میں مزید تفتیش جاری ہے۔