فہیم اختر کی اسمبلی رکنیت راجہ فاروق حیدر پر حملے کی پاداش میں معطل کی گئی ۔فائل فوٹو
فہیم اختر کی اسمبلی رکنیت راجہ فاروق حیدر پر حملے کی پاداش میں معطل کی گئی ۔فائل فوٹو

پی ٹی آئی رکن نےراجہ فاروق حیدر سے معافی مانگ لی

مظفرآباد:آزاد کشمیر اسمبلی میں سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر پر موبائل پھینکنے والے وزیر قانون فہیم ربانی نے معافی مانگ لی۔

اپنے بیان میں وزیر قانون فہیم ربانی نے کہا کہ اسمبلی واقعے پر معافی مانگتا ہوں، غصے میں سابق وزیراعظم کی جانب موبائل فون پھینکا۔

فہیم ربانی نے کہا کہ راجہ فاروق حیدرکی طرف موبائل نہیں پھینکنا چاہیے تھا، تحریک استحقاق پرلیگل پوائنٹ سامنے رکھ رہا تھا، مجھے اکسایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ نئے ممبران اسمبلی کو سینئرزکی عزت کرنی چاہیے، راجہ فاروق حیدربڑے ہیں، میرے والد کے ساتھ اسمبلی میں رہے، میں معذرت چاہتا ہوں۔