شوہر  کا بیوی پرتشدد ،دوسری منزل سے پھینک دیا

لاہور(اُمت نیوز)ہنجروال کے علاقے میں شوہر نے بیوی پر بدترین تشدد کرنے کے بعد دوسری منزل سے پھینک دیا۔
تفصیلات کے مطابق ہنجروال کے علاقے میں شوہرعامر علی نے بیوی پر بدترین تشدد کر نے کے بعد دوسری منزل سے نیچے پھینک دیا جس سے قدوسیہ کی دونوں ٹانگیں ٹوٹ گئیں اور جسم کے دیگر حصوں پر بھی شدید چھوٹیں آئیں ہیں۔
متاثرہ خاتون نے بتایا کہ میرا خاوند مجھے پر بدترین تشدد کرتا تھا اور وہ مجھے جان سے مارنا چاہتا تھا۔
خاتون نے کہا کہ دوسری منزل سے پھینکے جانے کے بعد اللہ نے میری جان بچائی، اعلی پولیس افسران وزیر اعلی پنجاب مجھے انصاف دلائیں۔ متاثرہ خاتون کے والد اشرف کی مدعیت میں پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔