وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ڈالر کی قیمت حقیقی نہیں ۔ انہوں نے پیش گوئی کی کہ ڈالر دو سو روپے سے نیچے آ جائے گا۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ڈالر کی اس وقت جو قدر ہے وہ حقیقی نہیں ہے۔وزیرخزانہ کے مطابق اس وقت ڈالر بین الاقوامی طور پر مضبوط ہے لیکن ہم اپنی پالیسیوں کے تحت اسے دو سو روپے سے کم پر لائیں گے ۔
واضح رہے کہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور انٹر بینک میں پیر کے روز ڈالر ایک روپے 16 پیسے سستا ہو کر 227 روپے 29 پیسے کا ہوگیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 230 روپے پر برقرار رہا ۔
ایک سوال پر اسحاق ڈار نے کہا کہ ادارہ شماریات ایک آزاد ادارہ ہے جو ہیراپھیری نہیں کرتا ۔