کراچی( اُمت نیوز)نیو کراچی میں گزشتہ روز بیوی کو زخمی کرکے شوہر کی خودکشی کے واقعہ کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں ہیں۔فائرنگ کی اطلاع چھ سال کی بچی نے اہلخانہ کو والد کے فون سے دی۔
تفصیلات کے مطابق واقعہ کی اطلاع زخمی خاتون ثنا اور ہلاک وسیم کی 6 سالہ بیٹی نے اپنے چچا کو دی، بچی نے والد کےانگوٹھے سے موبائل فون ان لاک کیا اور چچا کے نمبر پر فون کیا۔
ابتدائی طور پر چچا کو یقین نہیں آیا تو بچی نے لاش کی تصویر لے کر بھیجی۔
دوسری جانب زخمی ہونے والی خاتون کے جسم سے آج آپریشن کرکے گولی نکال لی گئی ہے۔ خاتون کی حالت خطرے سے باہر ہے تاہم ابھی تک بیان دینے کے قابل نہیں ہوئی ہے۔