نیویارک: دنیاکی کل آبادی 8 ارب تک پہنچ گئی، جو انسانیت کے لیے نیا سنگ میل اور موجودہ دورکا سب سے بڑا چیلنج ہے.
ایک رپورٹ کے مطابق درجہ بندی کے لحاظ سے چین سرفہرست،بھارت دوسرے،امریکا تیستے،انڈونیشیا چوتھے،پاکستان پانچویں،نائیجریا چھٹے،برازیل ساتویں،بنگلہ دین آٹھویں،روس نویں اور میکسیکو دسویں نمبر پرہے۔
اکتوبر2022 تک عالمی آبادی کی درجہ بندی میں ٹاپ 10 ممالک میں چین سرفہرست ہے، جس کی کل آبادی 1 ارب 45 کروڑ 18 لاکھ 32 ہزار64 افراد سے تجاوزکرجائے گی۔
دوسرے نمبر بھارت ہے، جس کی آبادی 1 ارب 41 کروڑ 98 لاکھ 2 ہزار 2 سو 43 تک پہنچ چکی ہے. ٹاپ ٹین آبادی رکھنے والے دیگر ممالک میں 33 کروڑ 53 لاکھ 91 ہزار 9 سو 57 افراد کے ساتھ امریکا تیسرے نمبر پر ہے جبکہ انڈونیشیا کا 28 کروڑ 13 لاکھ 9 ہزار 3 سو 83 افراد کے ساتھ چوتھا نمبر ہے.
فہرست میں پاکستان کو آبادی کے لحاظ سے ٹاپ 10 ممالک میں پانچویں نمبر پر رکھا گیا ہے. پاکستان کی کل آبادی 23 کروڑ 91 لاکھ 8 ہزار 73 ظاہر کی گئی ہے. چھٹے اور ساتویں نمبرپربالترتیب نائجیریا اور برازیل ہیں جنکی آبادی بالترتیب 218،243241 اور 215،986،577 افراد پر مشتمل ہے.
آٹھویں نمبر پر 16 کروڑ 84 لاکھ 36792کے ساتھ بنگلہ دیش، نویں اور دسویں نمبر پر بالترتیب روس اور میکسیکو ہیں، جنکی کل آبادی 146،074،130 اور 132،030،739 افراد پر مشتمل ہے. رپورٹ کے مطابق دینا کی کل آبادی کا نصف سے زائد یعنی 4.7 ارب انسان صرف ایشیائی ممالک میں بستے ہیں.