انقرہ(امت نیوز) ترک کوسٹ گارڈز نے یونان کی جانب سے کھلے سمندر میں ترکیہ کے علاقائی پانیوں میں واپس دھکیلے جانے والے 29 غیرقانونی تارکین وطن کو زندہ بچا لیا ہے۔
کوسٹ گارڈز کی ٹیموں کو ساحل پر ربڑ کی کشتی میں غیرقانونی تارکین وطن کا ایک گروپ موجود ہونے کی اطلاع ملی تھی۔
کوسٹ گارڈ ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تمام غیرقانونی تارکین وطن کو بچالیا۔
غیرقانونی تارکین وطن کو بعد میں سرکاری اندراج اور دیگر ضروری امور کی انجام دہی کے لیے صوبائی ڈائریکٹوریٹ آف مائیگریشن مینجمنٹ بھیج دیا گیا۔