سری نگر:قابض بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائیوں کے دوران مزید 5 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوجیوں نے محاصرے اور تلاشی کی آڑ میں ضلع شوپیاں کے علاقے دریچ میں 3 جب کہ مولو میں ایک نوجوان کو شہید کردیا۔
فوجیوں نے ضلع پلوامہ کے علاقے ہال میں ایک چوکی پرایک شہری آصف احمد کو گولی مارکرزخمی کر دیا۔ جسے سری نگر کے ایس ایم ایچ ایس اسپتال لایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔