ہجوم پٹائی پر خوش ہو رہا تھا اور نعرے لگا رہا تھا۔فائل فوٹو
ہجوم پٹائی پر خوش ہو رہا تھا اور نعرے لگا رہا تھا۔فائل فوٹو

بھارتی پولیس کا مسلمان نوجوان کو کھمبے سے باندھ کر تشدد

نئی دہلی: بھارتی ریاست گجرات میں انتہاپسند ہندوؤں نے اپنی مذہبی تقریب نوراتری میں پتھراؤ کے الزام میں ایک مسلمان کو کھمبے سے باندھ کر بدترین تشدد کا نشانہ بناڈالا۔

ویڈیومیں دیکھا جاسکتا ہے کہ مذہبی تقریب میں پتھراؤ کے الزام میں سادہ کپڑوں میں ملبوس پولیس اہلکار ایک مسلمان کو کھمبے سے باندھ کرکوڑے مار رہا ہے جبکہ ہجوم پٹائی پر خوش ہو رہا تھا اور نعرے لگا رہا تھا۔

منگل کو عوام کے سامنے، پولیس نے گجرات کے کھیڑا علاقے میں نو مسلم مردوں کو سرعام کوڑے مارے۔پولیس نے الزام لگایا کہ ان لوگوں نے ہندوؤں کے مذہبی تہوار نوراتری میں ہونے والی گربا کی تقریب میں پتھراؤ کیا تھا۔

مقامی میڈیا نے بھی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ اندھیلہ گاؤں کی پولیس نے عوام کے سامنے پتھراؤ کرنے والے افراد کو سبق سکھایا۔ مقامی پولیس انسپکٹر بھی وہاں موجود تھا، جس نے لڑکوں کو عوام سے معافی مانگنے کی ہدایت بھی کی تھی۔