اہور نمائندہ امت) پنجاب کے وزیر داخلہ کرنل ریٹائرڈ ہاشم ڈوگر نے کہا ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف کے لانگ مارچ کے شرکاءکا تحفظ پنجاب پولیس کرے گی ۔
پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں امت کے استفسارپر ان کا کہنا تھا کہ عمران خان جب بھی لانگ مارچ کی کال دیں گے تو اس کے شرکاءکو اندرونی و بیرونی تحفظ ( سیکیورٹی ) پنجاب پولیس فراہم کرے گی، یہ پولیس کی ذمہ داری ہے کہ جب بڑی تعداد میں پُر امن لوگ نکلیں تو انہیں سماج دشمن عناصر سے تحفظ فراہم کرے چنانچہ تمام شرکاءپنجاب پولیس کی حفاطت میں اسلام آباد جائیں گے ۔
لانگ مارچ اس مہنیے کے آواخر میں ہوگا
ان کا کہنا تھا کہ فارن فنڈنگ کیس میں گرفتار پی ٹی آئی کے رہنما حامد زمان کو ایف آئی اے نے اپنے قانون کے تحت ایف آر درج کرکے گرفتار کیا ہے جس کے لئے ملزم کے پاس قانون کے تحت ریمیڈی موجود ہے ۔دریں اثنا پی ٹی آئی کی خاتون رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رعنا نے خیال ظاہر کیا ہے کہ یہ لانگ مارچ اس مہنیے کے آواخر میں ہوگا جبکہ ہاشم ڈوگر نے لانگ مارچ کی تاریخ سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔