نئی دہلی(امت نیوز) بھارتی ریاست مغربی بنگال میں سیلابی ریلا درگا پوجا کے دوران 8 یاتریوں کو بہا لے گیا۔
بھارتی ریاست مغربی بنگال کے ضلع جلپائی گوڑی کے مال دریا میں ہندو یاتری درگا پوجا کے سلسلے میں ڈبکیاں لگا رہے تھے اور دیوی کی مورتی کو ٹھنڈا کرنے کی رسم ادا کر رہے تھے کہ اس دوران دریا میں سیلابی ریلا آگیا جو یاتریوں کو اپنے ساتھ بہا لے گیا۔
امدادی کارروائی کے دوران 70 افراد کو دریا میں سے بحفاظت نکال لیا گیا جب کہ 13 افراد بے ہوشی کی حالت میں ملے جنھیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔
دریا سے 8 لاشیں بھی نکالی گئی ہیں جنھیں سیلابی ریلا کافی دور بہا لے گیا تھا۔
حکام کا کہنا ہے کہ مسلسل بارشوں کے باعث دریا میں طغیانی آئی۔
اس علاقے میں بارشوں کا سلسلہ مزید 4 روز تک جاری رہے گا۔