چلاس:نواحی گاؤں بونرداس میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے، بوسیدہ گھر کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے نو افراد جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق چھت گرنے کا واقع صبح فجر کے وقت پیش آیا، کچھے مکان کا گاڈر ٹوٹنےسے چھت گری جس کے نتیجے میں ماں سمیت 9 افراد جاں بحق ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں میں چار معصوم بچے اور چار بچیاں شامل ہیں۔
ریسکیو 1122اور مقامی رضا کاروں نے نعشوں کو چلاس ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کر دیا جہاں معمول کی کارروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کر دی جائیں گی۔
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید اور گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔