اسلام آباد(اُمت نیوز) وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے قوم کو خوشخبری سنائی ہے کہ اقوام متحدہ میں 41 ممالک کی پاکستان میں موسمیاتی تباہی پر قرارداد منظور ہوچکی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق عالمی سطح پر پاکستان کو ایک اور بڑی کامیابی ملی ہے، اقوام متحدہ میں پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں سے تباہی پر قرارداد منظور ہوگئی ہے۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ چین، امریکا اور روس بھی پاکستان کیلئےایک پیج پر آگئے، اقوام متحدہ میں 41 ممالک کی پاکستان میں موسمیاتی تباہی پر قرارداد منظور ہوگئی۔
ان کا کہنا تھا کہ چین، امریکا اور روس قرارداد پیش کرنیوالوں میں شامل ہیں،قرارداد پیش کرنیوالوں میں شامل ہونے پر چین، امریکا اور روس کے شکر گزار ہیں۔