نائجیریا میں مسافر کشتی الٹ گئی، 10 افراد ہلاک، 60 لاپتہ

ابوجا: نائجیریا میں مسافر کشتی الٹنے سے 10 افراد ہلاک اور 60 لاپتہ ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کشتی الٹنے کا واقعہ نائیجیریا کی جنوب مشرقی ریاست انامبرا میں پیش آیا، کشتی 85 مسافروں کو لے کر جا رہی تھی کہ سیلابی ریلے کی زد میں آگئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق کشتی میں سوار 15 افراد کو بچا لیا گیا ہے تاہم دیگر لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔  سرکاری حکام کے مطابق حادثہ کشتی کا انجن خراب ہو نے کے باعث پیش آیا۔