لاہور: نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق مہمان ٹیم دو ٹیسٹ، 8ون ڈے اور پانچ ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کھیلنے کیلئے دو مختلف مراحل میں پاکستان آئے گی۔
تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے دورہ پاکستان کا پہلا مرحلہ 27 دسمبر سے 15 جنوری تک جاری رہے گا جس دوران دونوں ٹیمیں دو ٹیسٹ اور تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلیں گی۔
دونوں ٹیسٹ میچز انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ ٹیسٹ چیمپین شپ کا حصہ ہیں جبکہ اس مرحلے کے دوران کھیلے جانے والے تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز آئی سی سی ورلڈکپ سپر لیگ کا حصہ ہیں۔
سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 27 سے 31 دسمبر تک کراچی، دوسرا 4 سے 8 جنوری تک ملتان میں کھیلا جائے گا جبکہ دورے میں شامل تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز 11، 13 اور 15 جنوری کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے۔