لاہور(اُمت نیوز) پاکستانی ٹیم کے کیمپ سے اچھی خبر یہ ہے کہ فاسٹ بولر نسیم شاہ مکمل طورپر صحت یاب ہوگئے ہیں۔
وہ کل میچ کھیلنے کے لیے بھی دستیاب ہوں گے تاہم ایسا دکھائی نہیں دیتا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں کسی قسم کی تبدیلی ہوگی۔
ذرائع کے مطابق نسیم شاہ نے پیر کوٹریننگ سیشن میں مکمل فٹنس کے ساتھ حصہ لیا، ساتھی کرکٹرز کے ساتھ جسمانی مشقوں میں شرکت کی اور بعدازاں نیٹ میں بولنگ بھی کرتے رہے۔
نیوزی لینڈ پہنچنے کے بعد نسیم شاہ وائرل انفیکشن کا شکار ہوگئے تھے۔ وائرل انفیکشن کے شکار دوسرے پیسر محمد حسنین نے بھی ٹریننگ کا آغاز کردیا ہے تاہم ابھی میچ فٹ نہیں۔
عثمان قادر کی صورت میں پاکستانی ٹیم کے کیمپ میں موجود تیسرے ان فٹ پلیئر پہلے ہی نیوزی لینڈ میں جاری سہ ملکی سیریز سے باہر ہوچکےہیں، انگوٹھے میں فریکچر کی وجہ سے ڈاکٹرز نے انہیں سولہ اکتوبر تک آرام کرنی کی ہدایت کررکھی ہے۔