کاراکاس(امت نیوز) وسطی وینزویلا میں مٹی کا تودہ گرنے سے کم از کم 22 افراد ہلاک اور 50 سے زائد لاپتہ ہو گئے۔
ملک میں شدید بارش کی وجہ سے یہ واقعہ رونما ہوا۔ حالیہ مہینوں میں اس جنوبی امریکی ملک میں زیادہ بارش کے نتیجے میں درجنوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
صدر نکولس مادورو نے متاثرین کے لیے تین دن کے قومی سوگ کا اعلان کیا ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق تودہ گرنے سے مکانات اور کاروبار تباہ ہو گئے اور اکھڑے ہوئے درختوں کی وجہ سے قصبے کی گلیاں کچرے کے ڈھیر میں بدل گئی ہیں۔
سرچ ٹیمیں تربیت یافتہ کتوں کی مدد سے ملبے تلے دبے ہوئے افراد کو تلاش کررہی ہیں۔