لاہور:سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف مقدمہ کے اندراج کیلیے عدالت میں درخواست دائر کردی گئی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق سیشن کورٹ لاہور میں سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دائرکر دی گئی، شاہ محمود قریشی، اسد عمراوراعظم خان کے خلاف بھی مقدمہ درج کرنے کی استدعاکی گئی ہے۔
درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیاگیاہے کہ عمران خان اور دیگر پی ٹی آئی رہنماﺅں نے سائفر میں تبدیلی کی ، سائفر پاکستان کی امانت تھا ،ایف آئی آر میں سائفر میں ردوبدل کرنے اور عوام کو گمراہ کرنے پر مقدمہ درج کرانے کی استدعاکی گئی ہے۔