اسلام آباد: اٹارنی جنرل اشترا وصاف نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ۔
تفصیلات کے مطابق اشتر اوصاف نے خرابی صحت کے باعث کام جاری رکھنے سے معذرت کرلی وہ عدالتوں میں بھی پیش نہیں ہو رہے تھے۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اشتر اوصاف کو نئی تعیناتی تک بطوراٹارنی جنرل کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔
واضح رہے کہ رواں برس مئی میں وفاقی حکومت کی جانب سے اشتراوصاف علی کو اٹارنی جنرل مقررکیا گیا تھا۔