سلہٹ:ویمن ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں بھارت نے تھائی لینڈ کو 74 رنز سے ہرا کرفائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
بھارتی ٹیم کے 148 رنز کے جواب میں تھائی لینڈ کی ویمنز ٹیم مقررہ اوورز میں 9 وکٹ پر 74 رنز بناسکی۔بھارتی بیٹر شیفالی ورما کو میچ کی بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔
ایونٹ کا دوسرا سیمی فائنل پاکستان اور سری لنکن ویمن ٹیموں کے درمیان کھیلا جا رہا ہے،سری لنکن ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ20اوورز میں6 وکٹوں کے نقصان پر122رنز بنائے۔