آرمی چیف دورہ

آرمی چیف کا سندھ میں سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ

نوشہرو فیروز (اُمت نیوز)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سندھ کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اس دوران نوشہرو فیروز میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف فوجی جوانوں سے ملاقات اور نوشہرو فیروز کے مقامی لوگوں سے بھی بات چیت کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج متاثرین کی بحالی تک ان کی خدمت جاری رکھے گی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں کا فضائی جائزہ بھی لیا۔
آرمی چیف کی آمد پر کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید نے ان کا استقبال کیا۔

کیمپس میں موجود سیلاب متاثرین کے ساتھ دن گزارا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے خیر پور اور قمبر شہداد کوٹ مین امدادی سرگرمیوں میں مصروف پاک فوج کے جوانوں سے ملاقات کی اور امدادی سرگرمیوں میں مصروف فوجی دستوں کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے کیمپس میں سیلاب متاثرین کے ساتھ دن گزارا۔

اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ضرورت مند پاکستانیوں کی مدد کرنا ایک عظیم مقصد ہے، ہمیں اپنی بہترین صلاحیتوں کے مطابق ان کی خدمت کرنے پر فخر محسوس کرنا چاہیے۔

latest ummat news