سڈنی:انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 کے پہلے اور دوسرے میچ کے تما ٹکٹ فروخت ہو چکے ہیں۔
سپر12 مرحلے کا پہلا میچ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان 22اکتوبر کو کھیلا جائے گا جبکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 23اکتوبرکو کھیلا جائے گا۔
کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق 22 اکتوبر کو ہونے والے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان سپر12 مرحلے کے پہلے میچ کے تمام ٹکٹس فروخت ہو چکے ہیں،کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق میچ کی تمام ٹکٹیں فروخت ہونے کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔
اگلے روز ہونے والے میچ کے بھی تمام ٹکٹس فروخت ہو چکے ہیں، واضح رہے کہ 23 اکتوبر کو پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ ہے جو کہ میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا، یاد رہے کہ 2 ماہ پہلے ہی پاک بھارت میچ کی سٹینڈنگ روم ٹکٹس بھی 10 منٹ میں فروخت ہوگئی تھیں۔