200 سال پرانی "جینز” کی پتلون 78,400 ڈالر میں فروخت

واشنگٹن(امت نیوز) کیا آپ یقین کر پائیں گے کہ دو سو سال سے بھی زیادہ پرانی جینز نیلامی کے دوران 78 ہزار ڈالر سے بھی زائد قیمت پر فروخت ہوسکتی ہے۔
جی ہاں! گزشتہ دنوں امریکا میں ایسا ہی ہوا، جہاں لیوی کی جینز جو ایک لاوارث کان میں پائی گئی تھی اور جس کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ 18ویں صدی میں 80ء کی دہائی میں تیار کی گئی تھی، نیلامی کے دوران 78,400 ڈالر کی خطیر قیمت پر فروخت ہوئی۔
جینز کی تاریخ کے ماہر مائیکل ہیرس کا کہنا ہے کہ یہ پتلون امریکا کے مغربی علاقے میں ایک لاوارث کان میں ملی تھی۔
پتلون کے خریدار کا نام زِپ اسٹیونسن ہے، ان کا کہنا ہے کہ اس قسم کی جینز کی دریافت بہت کم ہوتی ہے، خاص طور پر اس لیے بھی کہ یہ کافی اچھی حالت میں ہے۔
زپ اسٹیونسن کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ پتلون مائیکل ہیرس کو ملی تھی، جس نے 5 سال تک 50 سے زائد متروکہ بارودی سرنگوں کی تلاشی لی تھی۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ یہ اپنی نوعیت کا کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے بلکہ اسی زمانے کی دوسری جینز بھی موجود ہیں۔ ان میں سے بعض جینز امریکا کے ایک عجائب گھر میں آویزاں ہیں لیکن وہ خراب ہو چکی ہیں اور انہیں پہنا نہیں جاسکتا۔