استنمبول : ترکیہ کے شمالی صوبے بارٹن میں کوئلے کی کان میں ہونے والے دھماکہ میں 25 افراد جاں بحق ہو گئے۔ترکیہ کے شمالی صوبے بارٹن میں کوئلے کی کان میں دھماکے سے 25 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ دھماکے کے بعد کان سے گیارہ افراد کو ریسکیو کر لیا گیا۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق دھماکہ کوئلے کی کان کے داخلی راستے میں تین سو میٹر نیچے ٹرانسفارمر پھٹنے سے ہوا،دھماکے کے وقت کان میں110 کان کن کام کر رہے تھے۔ متعدد کان کن دھماکے کے بعد کان سے نکلنے میں کامیاب ہو گئے۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق 49کان کن کان اب بھی کان میں پھنسے ہوئے ہیں ۔جنھیں نکالنے کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔