11حلقوں میں ضمنی انتخاب کا سیاسی دنگل کل ہوگا

ملک کے گیارہ حلقوں میں ضمنی انتخابات کا سیاسی دنگل اتوار کو سجے گا ، جس کے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ملک کے گیارہ حلقوں میں ضمنی انتخابات کا سیاسی دنگل اتوار سولہ اکتوبر کو سجے گاالیکشن کمیشن کے مطابق انتخابی سامان کی وصولی سے نتائج تک پریذائیڈنگ افسران کو سکیورٹی فراہم کی جائے گی ایف سی،رینجرز اور پولیس کی جانب سے الیکشن کے روز ڈیوٹی سر انجام دی جائے گی، پریذائیڈنگ افسران فارم 45 کی تصویر ریٹرننگ افسر کو واٹس ایپ کریں گے۔

پریذائیڈنگ افسران کوموبائل فون کی لوکیشن آن رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ فارم 45 کی اصل کاپی ریٹرننگ افسران کے حوالے کی جائے گیا الیکشن کمیشن کے مطابق امیدوار اپنے پولنگ ایجنٹ کی تربیت یقینی بنائیں، پریزائیڈنگ افسر دستخط شدہ فارم 45 کی کاپی ایجنٹ کو دینے کا پابند ہوگا۔مانیٹرنگ کے لیے ریٹرننگ افسران نے خصوصی کنٹرول روم قائم کیے ہیں۔ کنٹرول رومزمیں متعلقہ ڈی سی،پولیس ریجرزاور فوجی حکام موجود ہوں گے۔ شکایات کے ازالے کے لیے صوبائی اور وفاقی سطح پر بھی کنٹرول روم قائم ہے۔ کنٹرول روم صبح 7 بجے سے نتائج مکمل ہونے تک فعال رہیں گے۔