کراچی : نواز شریف اور آصف زرداری کے درمیان ملک کی موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کا سابق صدر آصف زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ رابطے کے دوران نواز شریف نے آصف زرداری کی خیریت دریافت کی اور آصف علی زرداری کے اسپتال سے گھر منتقل ہونے پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ذرائع نے بتایا کہ اس دوران نواز شریف نے آصف زرداری کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا ۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ اس موقع پر نواز شریف اور آصف زرداری کے درمیان موجودہ ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہدونوں رہنماؤں نے ضمنی انتخابات پر بھی مشاورت کی اور عمران خان کے لانگ مارچ کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی ۔