جرمن( امُت نیوز)جرمنی کی سب سے بڑی مسجد میں نماز جمعہ کی اذان کیلئے لاؤڈ اسپیکر استعمال کرنے کی اجازت دیدی گئی ہے۔
کولون شہر کی ایک لاکھ سے زائد مقامی مسلمان آبادی نے اذان دینے کی اجازت پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
اذان دینے کی اجازت گزشتہ برس ملی تھی جس پر 14 اکتوبرسے عمل درآمد شروع ہوا اور پہلی بار اسپیکر پر جمعے کی اذان دی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شہری انتظامیہ اور مسلم کمیونٹی کے معاہدے کے تحت کولون شہر کی تمام 35 مساجد میں نماز جمعہ کی اذان کے لیے لاؤڈ اسپیکر کے استعمال کی اجازت ہوگی۔
کولون شہر کی خاتون میئر نے اذان کی اجازت دینے کو مذہبی احترام کی علامت‘ قرار دیاہے۔
واضح رہےکہ جرمنی میں تقریباً 4.5 ملین مسلمان آباد ہیں جو ملک کی سب سے بڑی مذہبی اقلیت ہیں۔