ریاض: سعودی فرمانروا شاہ سلمان عبدالعزیز نے مجلس شوریٰ کے اجلاس سے خطاب میں ایران سےعالمی توانائی ایجنسی کے ساتھ تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ایران ہمسایہ ملکوں کے اعتماد کا رشتہ قائم کرے۔
انہوں نے عالمی برادری سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ مشرق وسطیٰ مین مہلک ہتھیاروں کے پھیلائو کو روکنے کے لئے کوششیں تیز کرے اور افغانستان دہشتگردانہ سرگرمیوں اور دہشت گردوں کی پناہ گاہ نا بنے۔
حرمین شریف میں زائرین کو ہر طرح کی سہولیات فراہم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 2030 تک عمرہ زائرین کی تعداد 30 ملین تک سالانہ پہنچانے کا ہدف ہے۔