نئی دہلی: بھارت میں ہندو انتہاپسندوں کی مساجد پر حملوں کی منظم مہم جاری ہے۔ بھارتی شہرحیدرآباد دکن کی قطب شاہی مسجد میں بت رکھ دیے گئے۔
Babri repeats in the South India! In Hyderabad, a Hindu right wing crowd forcibly entered Qutub Shahi mosque area and has installed an idol. pic.twitter.com/hoaK1B7kir
— Ashok Swain (@ashoswai) October 16, 2022
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہندو انتہاپسند مرد اورخواتین گیٹ توڑ کر زبردستی قطب شاہی مسجد میں داخل ہوئے اور بت رکھ دئیے۔ واقعہ کے وقت مسجد میں نماز ادا کی جارہی تھی۔ بھارت میں بابری مسجد کے بعد مسجد میں بت رکھنے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔
خیال رہے کہ قطب شاہی مسجد 17 ویں صدی میں بنائی گئی اورحیدرآباد میں مسلمانوں کے عظیم ماضی کی نشانی ہے۔