ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ،نمیبیا کا نیدرلینڈز کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
ٹی 20ورلڈ کپ میں آج دو میچ کھیلے جائیں گے، پہلے میچ میں پہلے میچ میں نیدرلینڈز ، نمیبیا کا مقابلہ، دوسرے میں سری لنکا اور یو اے ای آمنے سامنے ہوں گے
October 18, 2022 · اسپورٹس
جی لانگ : ٹی 20ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے کے پانچویں میچ میں نمیبیا نے نیدرلینڈز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی شہر جی لانگ میں آج بھی 2 میچز کھیلے جائیں گے جس میں پہلے میچ میں نیدرلینڈز اور نمیبیا کا مقابلہ ہورہا ہے جب کہ دوسرے میں سری لنکا اور یو اے ای آمنے سامنے ہوں گے، خیال رہے کہ اس سے قبل نمیبیا اور نیدرلینڈز دونوں ہی ٹیمیں اپنے افتتاحی میچز میں شاندار کامیابی حاصل کرچکی ہیں، نمیبیا نے سری لنکا کو شکست دے کر اپ سیٹ کیا تھا جب کہ نیدر لینڈز نے یو اے ای کو ہرایا تھا۔