فٹبال ورلڈ کپ 2022ء میچوں کے تقریبا 30 لاکھ ٹکٹ بک گئے

دوحہ(امت نیوز) فٹ بال کی عالمی تنظیم (فیفا) کے صدر گیانی انفینٹینو اور عالمی کپ کے منتظمین نے بتایا ہے کہ 20 نومبر سے قطر میں شروع ہونے والے ٹورنامنٹ سے قبل میچوں کے تقریباً 30 لاکھ ٹکٹ فروخت ہوچکے ہیں۔
ورلڈ کپ کے چیف آپریٹنگ آفیسر کولن اسمتھ نے دوحہ میں ایک نیوزکانفرنس میں بتایا کہ اب تک 28 لاکھ 90 ہزار ٹکٹ فروخت ہوئے ہیں اور سب سے زیادہ قطر، امریکا اور سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے فٹ بال شائقین نے ٹکٹ خریدے ہیں۔
انفینٹینو نے ایک ریکارڈ شدہ وڈیو میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک ماہ تک جاری رہنے والے ٹورنامنٹ کے مہمان نوازی کے 240،000 پیکج فروخت کیے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ قطر مشرقِ وسطیٰ میں فٹ بال کے کسی بڑے عالمی ٹورنامنٹ کی میزبانی کرنے والا پہلا ملک ہے۔