کراچی: اسحاق ڈارکا ڈرختم ہو گیا، ڈالرکی قیمت میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔
انٹر بینک مارکیٹ میں آج پورا دن ڈالر کی پرواز جاری رہی تاہم کاروبار ی اوقات کار کے اختتام سے قبل ڈالر کی قدر میں واپسی دیکھی گئی اور ڈالر 8 پیسے اضافے کے ساتھ 220.95 روپے پر بند ہو گیا ۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر اڑھائی روپے سستا ہونے کے بعد 225.50 روپے میں فروخت ہو رہاہے ۔