کراچی: شارع نور جہاں پولیس نے نارتھ ناظم میں پولیس مقابلے کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شیر خوار بچی کی ہلاکت میں ملوث 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ویسٹ ناصر آفتاب نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس نے سخت جدوجہد کے بعد 9 ماہ کی بچی عنابیہہ کے قتل اور اس کی والدہ حنا کو زخمی کرنے کی واردات میں ملوث 2 ڈاکوؤں وسیم ولد نبی گل اور اسامہ ولد وزیر وہاب کو گرفتار کر کے نائن ایم ایم پستول اور 30 بور پستول برآمد کرلی.
ناصر آفتاب نے بتایا کہ ایس ایچ او شارع نور جہاں غلام نبی آفریدی نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران ننھی عنابیہ کے قتل اور اس کی والدہ کو زخمی کرنے کی واردات میں ملوث دونوں ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا، گرفتار ڈکیت نارتھ ناظم آباد ڈسلوا کے رہائشی اور ان کا آبائی تعلق خیبرپخونخوا سے ہے جبکہ وہ عادی جرائم پیشہ ہیں ہونے کے ساتھ ساتھ آئس کا نشہ کرتے ہیں۔
ڈی آئی جی ویسٹ کے مطابق ملزمان نے دوران تفتیش بتایا کہ وہ واردات کے دوران نشے کی حالت میں ہوتے تھے اور معمولی سے مزاحمت پر بھی گولی چلانے سے گریز نہیں کرتے تھے، گرفتار ڈاکوؤں شامل اسامہ پولیس مقابلے کے دوران موٹر سائیکل چلا رہا تھا جبکہ عقب میں بیٹھے ہوئے وسیم نے پولیس پر گولیاں چلائیں تھیں۔