برطانوی موسیقار وگلوکار یوسف اسلام کل انقرہ میں اپنےفن کامظاہرہ کرینگے

انقرہ (امت نیوز) برطانوی موسیقار یوسف اسلام نے ترک وزارت سیاحت و ثقافت کے زیراہتمام بے اولو کلچرل فیسٹیول کے تحت کانسرٹ پیش کیا، جسے بےحد پذیرائی ملی۔
ساٹھ اور ستر کی دہائی میں اپنے البمز سے مشہور ہونے والے کیٹ اسٹیونز نے 1977 میں اسلام قبول کیا، جس کے بعد ان کا نام یوسف اسلام رکھا گیا تھا۔
یوسف اسلام کل انقرہ میں بھی ایک کانسرٹ پیش کریں گے۔
برطانوی موسیقار اپنے کانسرٹس سے حاصل ہونے والی آمدنی امدادی ادارے "پیس ٹرین” کو دیں گے۔
یوسف اسلام اپنے سماجی و فلاحی منصوبوں اور برطانیہ میں قائم یوسف اسلام ٹرسٹ کے توسط سے امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔