میلبرن:ٹی 20ورلڈ کپ کے بڑے ٹاکرے میں اعصاب شکن مقابلے کے بعد کوہلی اور پانڈیا نے پاکستان سے جیت چھین لی۔
پاکستان نے مقررہ20اوورز میں159رنزبنائے تھے۔ بھارت کو جیت کیلیے 160رنز کا ہدف دیا تھا جو انڈین ٹیم نے انتہائی سنسنی خیز مقابلے کے بعد 6وکٹوں کے نقصان پرحاصل کرلیا۔ویرات کوہلی نے82رنزکی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور مین آف دی میچ قرار پائے۔
پاکستان کی جانب سے حارث رؤف اور محمد نواز نے 2،2 جبکہ نسیم شاہ ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے، قومی ٹیم کے لیڈنگ پیسر شاہین آفریدی کوئی وکٹ نہ لے سکے۔
قبل ازیں اکشررن لینے کے لیے بھاگے مگر کوہلی نے انھیں واپس بھیج دیا۔ رضوان نے بابراعظم کی تھرو پکڑی اوراکشرکو رن آؤٹ کرلیا۔
بھارت کی تیسری وکٹ26رنزپرگری تھی،سوریا کمار یادیو کی وکٹ گرنے پرگراؤنڈ میں پاکستانی شائقین پرجوش ہیں۔ ہرطرف پاکستانی پرچم نظر آنے لگ گئے ہیں۔چوکے کے باوجود حارث نے دوبارہ باؤنسرڈالا اورگیند بلے سے لگنے کے بعد وکٹ کیپررضوان کے گلووز میں گئی۔
کپتان روہت شرما سلپ مین کیچ آئوٹ ہو گئے،حارث رؤف کی گیند پر روہت شرما سلپ پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ افتخار احمد نے اچھا کیچ تھاما۔
نسیم شاہ نے راہل کو بولڈ کرکے پاکستان کو پہلی وکٹ دلائی، نسیم کی گیند پڑنے کے بعد اندرآئی اور راہل کے بیٹ اور پیڈ پر لگنے کے بعد وکٹوں پر جا لگی۔
پاکستان نے مقررہ20اوورز میں بھارت کو 160رنز کا ہدف دیدیا۔پاکستان نے8وکٹوں کے نقصان پر159 رنز بنائے۔شاہین آفریدی آٹھ بالوں پر16رنزبنا کرآئوٹ ہو گئے،پاکستان کی آٹھویں وکٹ51رنزپرگری تھی۔ حیدرعلی دو رنز بنا کر آئوٹ ہوگئے،پاکستان ساتویں وکٹ120رنز پرگرگئی۔ارشدیپ اور پانڈیا نے تین، تین وکٹیں حاصل کرلیں۔
ہاردک پانڈیا کو دو چوکے لگانے کے بعد محمد نواز بھی آؤٹ ہو گئے،پاکستان کی چھٹی وکٹ115رنز پرگرگئی،16 اوورزکے اختتام پر پاکستان نے 116/6 رنز بنا لیے۔حیدرعلی نے بھی چھکا لگانے کی ناکام کوشش کی اور کیچ آؤٹ ہو گئے اس طرح98رنزپر پاکستان کی پانچویں وکٹ گر گئی۔
14ویں اوور میں ہاردک پانڈیانے شاداب خان کو کیچ آؤٹ کرا دیاانیہوں نے ہاردک کا اوور، شاداب خان کیچ آؤٹ6 بالوں پانچ رنز بنائے۔شاداب چھکا لگانا چاہتے تھے مگر وہ لانگ آن کلیئر نہ کر سکے۔
افتخارنے 32 گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کرلی۔ افتخارسیدھی گیند پرایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے،پاکستان کی96رنز پرتیسری وکٹ گر گئی۔افتخار نے 34 گیندوں پر 51 رنز بنائے جس میں چار چھکے شامل تھے۔
15رنزپرپاکستان کی دوسری وکٹ گرگئی، محمد رضوان 12بالوں پر4رنز بنا کر آئوٹ ہو گئے۔ ارشدیپ کے باؤنسر نے رضوان کو الجھا دیا اور وہ پُل پر فائن لیگ کو کیچ دے بیٹھے۔
بابر اعظم بغیر رن بنائے آئوٹ
پاکستان کی جانب سے بابراعظم اور محمد رضوان اوپننگ کرنے کیلیے میدان میں اترے جبکہ پاکستانی کپتان دوسرے اوورکی پہلی گیند پر بنا اسکور کیے آؤٹ ہو گئے، پاکستان کے مجموعی طو پرصرف ایک رن پر پہلی وکٹ گرگئی۔ارشدیپ نے پہلی ہی گیند پر بابرکوایل بی ڈبلیو کر دیا انھوں نے بہترین اِن سوئنگ ڈالی اور ریویو پرامپائر کا فیصلہ برقرار رہا۔
انڈیا نے ٹاس جیت لیا
پاکستان اوربھارت کے درمیان ٹاس ہوگیا، انڈیا نے ٹاس جیت کر بائولنگ کا فیصلہ کیا ہے ،میچ پاکستانی وقت کے مطابق ایک بجے شروع ہو گا۔
میلبرن میں کھیلے جارہے میچ میں بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔پاکستان پہلے بیٹنگ کرے گا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کی کپتانی بابر اعظم جبکہ انڈین ٹیم کی کپتانی روہت شرما کر رہے ہیں، کئی گھنٹے قبل ہی دونوں ٹیمیں گرائونڈ میں پہنچ چکی تھیں۔ ورلڈ کپ کے ہائی وولٹیج میچ کو دیکھنے کیلیے ایک لاکھ سے زائد ٹکٹیں فروخت ہو چکی ہیں ۔
پاکستانی اسکواڈ:
کپتان بابراعظم، شاداب خان، فخر زمان، آصف علی، حیدرعلی، افتخاراحمد، خوشدل شاہ، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود اور حارث رؤف
بھارتی اسکواڈ:
کپتان روہت شرما، ویرات کوہلی، کے ایل راہول، سوریا کمار یادیو، ریشابھ پنٹ، دنیش کارتھک، دیپک ہوڈا، روی چندرن ایشون، بھونیشور کمار، ارشدیپ سنگھ، ہرشل پٹیل، یوویندرا چاہل، اکشر پٹیل، ہردیک پانڈیا، محمد شامی
بھارت نے میلبرن کے تاریخی گراؤنڈ میں میزبان آسٹریلیا کے خلاف 4 ٹی20 میچز کھیل رکھے ہیں جس میں 2 جیتے ہیں جبکہ ایک میں شکست اور ایک بارش کے باعث بےنتیجہ رہا تھا۔
پاکستان نے میلبرن میں واحد ٹی20 میچ میں 2 رنز سے شکست کھائی تھی جبکہ 1992 کے ورلڈکپ میں قومی ٹیم نے انگلینڈ کو عمران خان کی قیادت میں شکست دی تھی۔