میلبرن:ٹی 20 ورلڈکپ کے اہم ٹاکرے میں پاکستان کی بھارت کیخلاف پاکستانی مڈل آرڈر بیٹسمین افتخار احمد نے آسٹریلوی سرزمین پر ایک ٹی ٹوئنٹی اننگز میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔ شان مسعود نے بھی بھارت کے نصف سنچری مکمل کرلی۔
تفصیلات کے مطابق ٹی 20ورلڈکپ کے بڑے ٹاکرے میں افتخار احمد نے 32 گیندوں پر شاندار ففٹی اسکور کی،قومی بیٹر نے چارچھکوں اور2 چوکوں کی مدد سے 32 گیندوں پر 50 رنز بنائے تاہم وہ 51 رنزپرمحمد شامی کی گیند پرایل بی ڈبلیو ہو گئے
افتخار احمد کے بعد شان مسعود نے بھی بھارت کیخلاف ففٹی بنا لی، شان مسعود نے 40 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی، شان مسعود کی ففٹی میں 5 چوکے شامل ہیں۔شان مسعود نے 42 گیندوں پر 52 رنز بنائے اورناٹ آﺅٹ رہے۔