جدہ:سعودی عرب کے 33 سالہ شہری عبداللہ السلمي نے قطر میں ہونے والے فٹ بال ورلڈ کپ میں شرکت کیلیے جدہ سے قطر کا پیدل سفر شروع کردیا اورآخرکارمیڈیا کی توجہ اپنی طرف مبذول کرانے میں کامیابی حاصل کرلی ۔السلمی 42 دن پیدل سفرکرکے اور1300 کلومیٹرکا فاصلہ طے کرکے قطر پہنچے گا۔
وہ اب بھی دوحہ پہنچنے اور ورلڈ کپ کے سٹینڈز میں بیٹھنے کا اپنا خواب پورا کرنے کیلیے سفر جاری رکھے ہوئے ہے۔ میڈیا کی توجہ السلمی کی مبذول ہوئی تو اب مقامی اور بین الاقوامی اخبارات اس سے بات چیت کرنے کے لیے دوڑ پڑے۔