چوری اور ڈکیتی کرنیوالے کو گڈ ٹو سی یو کہا جاتا ہے، فائل فوٹو
چوری اور ڈکیتی کرنیوالے کو گڈ ٹو سی یو کہا جاتا ہے، فائل فوٹو

مبینہ تشدد کا الزام، عابد شیر علی سمیت 8 افراد کیخلاف مقدمہ درج

فیصل آباد(اُمت نیوز)فیصل آباد میں تحریک انصاف کے حامیوں پر مبینہ تشدد کے الزام میں مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی سمیت 3 نامزد اور 5 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
مدعی مقدمہ نے الزام لگایا ہے کہ مسلم لیگ ن کے کارکنان 21 اکتوبر کو عمران خان کی نا اہلی کا جشن منا رہے تھے کہ مدعی کے گھر پر پی ٹی آئی کے جھنڈے لگے دیکھ کر نعرے بازی شروع کر دی۔
منع کرنے پر عابد شیر علی کی ایماء پر ان کے گارڈز نے حملہ کر دیا،جان بچانے کیلیے بھاگ کر گھر میں داخل ہوا تو ملزمان اندر داخل ہو گئے اور خواتین کو گالیاں دیں اور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔
پولیس نے تھانہ فیکٹری ایریا میں عابد شیر علی سمیت 3 نامزد اور 5 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔