فائل فوٹو
فائل فوٹو

ارشد شریف کینیا پولیس کی گولی سے جاں بحق ہوئے،مقامی میڈیا

نیروبی:سینئر صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف کی کینیا میں سر پر گولی لگنے سے پراسرار موت ہو گئی جس کی تصدیق ان کی اہلیہ نے کی۔

دوسری جانب کینیا پولیس کے مطابق ارشد شریف کو گولی مارکرقتل کیا گیا ہے، کینین میڈیا کے مطابق ارشد شریف کینیا کی پولیس کی گولی سرپرلگنے سے جاں بحق ہوئے، پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں ارشد شریف اوران کی گاڑی کے ڈرائیورنے پولیس کے کہنے پر گاڑی نہیں روکی تھی۔

کینیا پولیس کا موقف ہے کہ ارشد شریف کی نیروبی مگاڈی ہائے وے پر آمد سے قبل گاڑی چھیننے اور بچے کویرغمال بنانے کی واردات ہوئی تھی۔ ملزمان کو پکڑنے کے لیے گاڑیوں کی چیکنگ کی جارہی تھی۔ پاکستانی صحافی ارشد شریف اور ان کے ڈرائیور کورکنے کا اشارہ کیا تاہم انہوں نے رکاوٹ کی خلاف ورزی کرکے آگے جانے کی کوشش کی۔

کینیا پولیس کے دعوے کے مطابق پولیس نے ارشد شریف کے نہ رکنے پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ارشد شریف کی موت ہوگئی اوران کا ڈرائیور زخمی ہوگیا جسے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ارشد شریف اوران کے ڈرائیور پرنیروبی میں  پولیس نے اتوار کی رات فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں ارشد شریف سر پرگولی لگنے سے جاں بحق ہوگئے تھے۔