راولپنڈی:کینیا میں پاکستان کے نامور صحافی ارشد شریف کے قتل پر پاک فوج نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے بیان جاری کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آرنے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ اللہ تعالیٰ ارشد شریف کے درجات بلند فرمائے ، دکھ کی اس گھڑی میں ارشد شریف کے لواحقین کے غم میں برابرکے شریک ہیں ۔
واضع رہے ارشد شریف کو کینیا کی ہائی وے پولیس نے گولی ماری ۔یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ارشد شریف موگاڈی سے نیروبی کی جانب جار ہے تھے کہ راستے میں ان کی گاڑی کو روڈ بلاک پررکنے کا اشارہ کیا گیا لیکن ڈرائیور نے روڈ بلاک کی مبینہ خلاف ورزی کی اور ناکے پر موجود اہلکاروں نے گولیاں مار دیں ، ارشد شریف سر میں گولی لگنے کے باعث موقع پر دم توڑ گئے ۔