اسلام آباد(اُمت نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہےکہ کینیا میں قتل ہونے والے صحافی ارشد شریف کا جسد خاکی پاکستان روانہ کردیا گیا ہے۔
وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے بیان میں کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی کینیا کے صدر سے گفتگو کے نتیجے میں قانونی امور کو تیزی سے مکمل کیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ قانونی مراحل کی تکمیل کے بعد مرحوم ارشد شریف کی میت کو اسلام آباد روانہ کردیا گیا ہے۔ کینیا میں پاکستان کی سفیر سیدہ ثقلین نے کئی گھنٹے تک مسلسل تمام مراحل کی نگرانی کی۔ وہ ارشد شریف کے جسد خاکی کو پاکستان روانہ کرنے تک ائیرپورٹ پر موجود رہیں
Tags latest urdu news taza tareen urdu khabren urdu news ارشد شریف قتل