آسٹریلیا(اُمت نیوز)ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ مرحلے میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی پر ویسٹ انڈیز کے ہیڈ کوچ مستعفی ہو گئےہیں
ویسٹ انڈیز کے ہیڈ کوچ فل سمنز اگلے ماہ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے بعد عہدے سے علیحدہ ہو جائیں گے۔
فل سمنز کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ سے باہر ہو جانے پر دکھ ہے، فینز سے معذرت خواہ ہوں۔
واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ میچز میں ویسٹ انڈیز کو اسکاٹ لینڈ اور آئرلینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
آئرلینڈ سے شکست کے بعد ویسٹ انڈیز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کے سپر 12 مرحلے میں کوالیفائی نہ کر سکی تھی اور 2 مرتبہ کی چیمپئن ٹیم پہلے مرحلے میں ہی باہر ہو گئی تھی۔